Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 69. Al-Haaqqa · Ayah 20

Tafseer
  1. اِنِّیْ ظَنَنْتُ اَنِّیْ مُلٰقٍ حِسَابِیَهْۚ﴿20﴾

    1. اِنِّىْبیشک میں
    2. ظَنَنْتُمیں یقین رکھتا تھا
    3. اَنِّىْکہ بیشک میں
    4. مُلٰقٍملاقات کرنے والا ہوں
    5. حِسَابِيَهْاپنے حساب سے
Translation · Tafheem-ul-Quran
میں سمجھتا تھا کہ مجھے ضرور اپنا حساب ملنے والا ہے۔“ 14
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْحَآقَّة 14 یعنی وہ اپنی خوش قسمتی کی وجہ یہ بتائے گا کہ وہ دنیا میں آخرت سے غافل نہ تھا بلکہ یہ سمجھتے ہوئے زندگی بسر کرتا رہا کہ ایک روز اسے خدا کے حضور حاضر ہونا اور اپنا حساب دینا ہے۔