Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 117

Tafseer
  1. وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسٰۤى اَنْ اَلْقِ عَصَاكَ١ۚ فَاِذَا هِیَ تَلْقَفُ مَا یَاْفِكُوْنَۚ﴿117﴾

    1. وَاَوْحَيْنَآاور ہم نے وحی بھیجی
    2. اِلٰىطرف
    3. مُوْسٰٓيموسیٰ
    4. اَنْکہ
    5. اَلْقِڈالو
    6. عَصَاكَاپنا عصا
    7. فَاِذَاتو ناگاہ
    8. هِىَوہ
    9. تَلْقَفُنگلنے لگا
    10. مَاجو
    11. يَاْفِكُوْنَانہوں نے ڈھکوسلا بنایا تھا
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہم نے موسیٰ کو اشارہ کیا کہ پھینک اپنا عصا۔ اس کا پھینکنا تھا کہ آن کی آن میں وہ ان کے اس جھُوٹے طلسم کو نگلتا چلا گیا۔90
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَعْرَاف 90 یہ گمان کرنا صحیح نہیں ہے کہ عصا ان لاٹھیوں اور رسیوں کو نگل گیا جو جادوگروں نے پھینکی تھیں اور سانپ اور اژد ہے بنی نظر آرہی تھیں۔ قرآن جو کچھ کہہ رہا ہے وہ یہ ہے کہ عصا نے سانپ بن کر ان کے اس طلسم فریب کو نگلنا شروع کردیا جو انہوں نے تیار کیا تھا۔ اس کا صاف مطلب یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ سانپ جدھر جدھر گیا وہاں سے جادو کا وہ ا ثر کافور ہوتا چلا گیا جس کی بدولت لاٹھیاں اور رسیاں سانپوں کی طرح لہراتی نظر آتی تھیں، اور اس کی ایک ہی گردش میں جادوگروں کی ہر لاٹھی، لاٹھی اور ہر رسی، رسی بن کر رہ گئی۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو طہٰ ، حاشیہ 42)۔