تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 189
هُوَ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ مِّنْ نَّفْسٍ وَّاحِدَةٍ وَّ جَعَلَ مِنْهَا زَوْجَهَا لِیَسْكُنَ اِلَیْهَا١ۚ فَلَمَّا تَغَشّٰىهَا حَمَلَتْ حَمْلًا خَفِیْفًا فَمَرَّتْ بِهٖ١ۚ فَلَمَّاۤ اَثْقَلَتْ دَّعَوَا اللّٰهَ رَبَّهُمَا لَئِنْ اٰتَیْتَنَا صَالِحًا لَّنَكُوْنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِیْنَ﴿189﴾
- هُوَوہ
- الَّذِيْجو۔ جس
- خَلَقَكُمْپیدا کیا تمہیں
- مِّنْسے
- نَّفْسٍجان
- وَّاحِدَةٍایک
- وَّجَعَلَاور بنایا
- مِنْهَااس سے
- زَوْجَهَااس کا جوڑا
- لِيَسْكُنَتاکہ وہ سکون حاصل کرے
- اِلَيْهَااس کی طرف (پاس)
- فَلَمَّاپھر جب
- تَغَشّٰىهَامرد نے اس کو ڈھانپ لیا
- حَمَلَتْاسے حمل رہا
- حَمْلًاہلکا سا
- خَفِيْفًاہلکا سا
- فَمَرَّتْپھر وہ لیے پھری
- بِهٖاس کے ساتھ (اسکو)
- فَلَمَّآپھر جب
- اَثْقَلَتْبوجھل ہوگئی
- دَّعَوَا اللّٰهَدونوں نے پکارا
- رَبَّهُمَادونوں کا (اپنا) رب
- لَئِنْاگر
- اٰتَيْتَنَاتونے ہمیں دیا
- صَالِحًاصالح
- لَّنَكُوْنَنَّہم ضرور ہوں گے
- مِنَسے
- الشّٰكِرِيْنَشکر کرنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں ایک جان سے پیدا کیا اور اسی کی جنس سے اس کا جوڑا بنایا تاکہ اس کے پاس سکون حاصل کرے پھر جب مرد نے عورت کو ڈھانک لیا تو اسے ایک خفیف سا حمل رہ گیا جسے لیے لیے وہ چلتی پھرتی رہی پھر جب وہ بوجھل ہو گئی تو دونوں نے مل کر اللہ، اپنے رب سے دعا کی کہ اگر تو نے ہم کو اچھا سا بچہ دیا تو ہم تیرے شکر گزار ہوں گے