Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 40

  1. اِنَّ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اسْتَكْبَرُوْا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ اَبْوَابُ السَّمَآءِ وَ لَا یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ حَتّٰى یَلِجَ الْجَمَلُ فِیْ سَمِّ الْخِیَاطِ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُجْرِمِیْنَ﴿40﴾

    1. اِنَّبیشک
    2. الَّذِيْنَوہ لوگ جو
    3. كَذَّبُوْاجھٹلایا
    4. بِاٰيٰتِنَاہماری آیتوں کو
    5. وَاسْتَكْبَرُوْااور تکبر کیا انہوں نے
    6. عَنْهَاان سے
    7. لَا تُفَتَّحُنہ کھولے جائیں گے
    8. لَهُمْان کے لیے
    9. اَبْوَابُدروازے
    10. السَّمَآءِآسمان
    11. وَاور
    12. لَا يَدْخُلُوْنَنہ داخل ہوں گے
    13. الْجَنَّةَجنت
    14. حَتّٰيیہانتک (جب تک)
    15. يَلِجَداخل ہوجائے
    16. الْجَمَلُاونٹ
    17. فِيْمیں
    18. سَمِّناکا
    19. الْخِيَاطِسوئی
    20. وَكَذٰلِكَاور اسی طرح
    21. نَجْزِيہم بدلہ دیتے ہیں
    22. الْمُجْرِمِيْنَمجرم (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
یقین جانو، جن لوگوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا ہے اور ان کے مقابلہ میں سرکشی کی ہے ان کے لیے آسمان کے دروازے ہرگز نہ کھولے جائیں گے اُن کا جنت میں جانا اتنا ہی ناممکن ہے جتنا سوئی کے ناکے سے اونٹ کا گزرنا مجرموں کو ہمارے ہاں ایسا ہی بدلہ ملا کرتا ہے