تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 7. Al-A'raaf · Ayah 46
Tafseerوَ بَیْنَهُمَا حِجَابٌ١ۚ وَ عَلَى الْاَعْرَافِ رِجَالٌ یَّعْرِفُوْنَ كُلًّۢا بِسِیْمٰىهُمْ١ۚ وَ نَادَوْا اَصْحٰبَ الْجَنَّةِ اَنْ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ١۫ لَمْ یَدْخُلُوْهَا وَ هُمْ یَطْمَعُوْنَ﴿46﴾
- وَبَيْنَهُمَااور ان کے درمیان
- حِجَابٌایک حجاب
- وَاور
- عَلَيپر
- الْاَعْرَافِاعراف
- رِجَالٌکچھ آدمی
- يَّعْرِفُوْنَپہچان لیں گے
- كُلًّاہر ایک
- بِسِیْمٰفُمْان کی پیشانی سے
- وَنَادَوْااور پکاریں گے
- اَصْحٰبَ الْجَنَّةِجنت والے
- اَنْکہ
- سَلٰمٌسلام
- عَلَيْكُمْتم پر
- لَمْ يَدْخُلُوْهَاوہ اس میں داخل نہیں ہوئے
- وَهُمْاور وہ
- يَطْمَعُوْنَامیدوار ہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
ان دونوں گروہوں کے درمیان ایک اوٹ حائل ہوگی جس کی بلندیوں (اَعراف) پر کچھ اور لوگ ہوں گے۔ یہ ہر ایک کو اس کے قیافہ سے پہچانیں گے اور جنّت والوں سے پکار کر کہیں گے کہ ”سلامتی ہو تم پر“ یہ لوگ جنّت میں داخل تو نہیں ہوئے مگر اس کے امیدوار ہوں گے۔34
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَعْرَاف 34
یعنی یہ اصحاب الاعراف وہ لوگ ہوں گے جن کی زندگی کا نہ تو مثبت پہلو ہی اتنا قوی ہوگا کہ جنت میں داخل ہو سکیں اور نہ منفی پہلو ہی اتنا خراب ہوگا کہ دوزخ میں جھونک دیے جائیں۔ اس لیے وہ جنت اور دوزخ کے درمیان ایک سرحد پر رہیں گے۔