Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 70. Al-Ma'aarij · Ayah 38

Tafseer
  1. اَیَطْمَعُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ اَنْ یُّدْخَلَ جَنَّةَ نَعِیْمٍۙ﴿38﴾

    1. اَيَطْمَعُکیا لالچ رکھتا ہے
    2. كُلُّ امْرِۍ مِّنْهُمْہر شخص ان میں سے
    3. اَنْ يُّدْخَلَ جَنَّةَکہ داخل کیا جائے جنت میں
    4. نَعِيْمٍنعمتوں بھری
Translation · Tafheem-ul-Quran
کیا اِن میں سے ہر ایک یہ  لالچ رکھتا ہے کہ وہ نعمت بھری جنت میں داخل کر دیا جائے گا؟ 25
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمَعَارِج 25 مطلب یہ ہے کہ خدا کی جنت تو ان لوگوں کے لیے ہے جن کی صفات ابھی ابھی بیان کی جا چکی ہیں۔ اب کیا یہ لوگ جو حق بات سننا تک گوارا نہیں کرتے اور حق کی آواز کو دبا دینے کے لیے یوں دوڑے چلے آ رہے ہیں، جنت کے امیدوار ہو سکتے ہیں ؟ کیا خدا نے اپنی جنت ایسے ہی لوگوں کے لیے بنائی ہے ؟ اس مقام پر سورة قلم کی آیات 34۔ 41 بھی پیش نظر رکھنی چاہییں جن میں کفار مکہ کو ان کی اس بات کا جواب دیا گیا ہے کہ آخرت اگر ہوئی بھی تو وہاں وہ اسی طرح مزے کریں گے جس طرح دنیا میں کر رہے ہیں اور محمد ﷺ پر ایمان لانے والے اسی طرح خستہ حال رہیں گے جس طرح آج دنیا میں ہیں۔
Tafheem-ul-Quran - 70 : 38