Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 71. Nooh · Ayah 1

  1. اِنَّاۤ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖۤ اَنْ اَنْذِرْ قَوْمَكَ مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّاْتِیَهُمْ عَذَابٌ اَلِیْمٌ﴿1﴾

    1. اِنَّآبیشک ہم نے
    2. اَرْسَلْنَابھیجا ہم نے
    3. نُوْحًانوح کو
    4. اِلٰى قَوْمِهٖٓاس کی قوم کی طرف
    5. اَنْ اَنْذِرْکہ ڈراؤ
    6. قَوْمَكَاپنی قوم کو
    7. مِنْسے
    8. قَبْلِاس سے پہلے
    9. اَنْ يَّاْتِيَهُمْکہ آئے ان کے پاس
    10. عَذَابٌ اَلِيْمٌعذاب دردناک
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہم نے نوحؑ کو اس کی قوم کی طرف بھیجا (اس ہدایت کے ساتھ)کہ اپنی قوم کے لوگوں کو خبر دارکر دے قبل اس کے کہ ان پر ایک دردناک عذاب آئے۔ 1
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة نُوْح 1 یعنی ان کو اس بات سے آگاہ کر دے کہ جن گمراہیوں اور اخلاقی خرابیوں میں وہ مبتلا ہیں وہ ان کو خدا کے عذاب کا مستحق بنادیں گی اگر وہ ان سے باز نہ آئے، اور ان کو بتادے کہ اس عذاب سے بچنے کے لیے انہیں کون سا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔