Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 72. Al-Jinn · Ayah 12

Tafseer
  1. وَّ اَنَّا ظَنَنَّاۤ اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَ فِی الْاَرْضِ وَ لَنْ نُّعْجِزَهٗ هَرَبًاۙ﴿12﴾

    1. وَّاَنَّااور یہ کہ ہم
    2. ظَنَنَّآہم نے گمان کیا
    3. اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللّٰهَکہ ہم ہرگز نہ ہراسکیں گے اللہ کو
    4. فِي الْاَرْضِزمین میں
    5. وَلَنْ نُّعْجِزَهٗاور ہم اسکو ہرگز نہ ہراسکیں گے
    6. هَرَبًابھاگ کر
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور یہ کہ”ہم سمجھتے تھے کہ نہ زمین میں ہم اللہ کو عاجز کر سکتے ہیں اور نہ بھاگ کر اُسے ہرا سکتے ہیں۔“ 12
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْجِنّ 12 مطلب یہ ہے کہ ہمارے اسی خیال نے ہمیں نجات کی راہ دکھا دی۔ ہم چونکہ اللہ سے بےخوف نہ تھے اور ہمیں یقین تھا کہ اگر ہم نے اس کی نافرمانی کی تو اس کی گرفت سے کسی طرح بچ نہ سکیں گے، اس لیے جب وہ کلام ہم نے سنا جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے راہ راست بتانے آیا تھا تو ہم یہ جرات نہ کرسکے کہ حق معلوم ہوجانے کے بعد بھی انہی عقائد پر جمے رہتے جو ہمارے نادان لوگوں نے ہم میں پھیلا رکھے تھے۔