تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 73. Al-Muzzammil · Ayah 17
Tafseerفَكَیْفَ تَتَّقُوْنَ اِنْ كَفَرْتُمْ یَوْمًا یَّجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِیْبَاۗۖ﴿17﴾
- فَكَيْفَتو کیسے
- تَتَّقُوْنَتم بچوگے
- اِنْاگر
- كَفَرْتُمْتم کفر کروگے
- يَوْمًااس دن
- يَّجْعَلُکردے گا
- الْوِلْدَانَبچوں کو
- شِيْبَۨابوڑھا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اگر تم ماننے سے انکار کرو گے تو اُس دن کیسے بچ جاوٴ گے جو بچوں کو بوڑھا کر دے گا 17
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُزَّمِّل 17
یعنی اول تو تمہیں ڈرنا چاہیے کہ اگر ہمارے بھیجے ہوئے رسول کی بات تم نے نہ مانی تو وہ برا انجام تمہیں دنیا میں دیکھنا ہوگا جو فرعون اس سے پہلے اسی جرم کے نتیجے میں دیکھ چکا ہے۔ لیکن اگر فرض کرو کہ دنیا میں تم پر کوئی عذ اب نہ بھی بھیجا گیا تو روز قیامت کے عذاب سے کیسے بچ نکلو گے ؟