تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 74. Al-Muddaththir · Ayah 25
Tafseerاِنْ هٰذَاۤ اِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِؕ﴿25﴾
- اِنْنہیں
- هٰذَآ اِلَّایہ مگر (صرف)
- قَوْلُ الْبَشَرِآدمی کا کلام
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ تو ایک انسانی کلام ہے۔ 14
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُدَّثِّر 14
یہ اس واقعہ کا ذکر ہے جو کفار مکہ کی مذکورہ بالا کانفرنس میں پیش آیا تھا۔ اس کی جو تفصیلات ہم دیباچے میں نقل کرچکے ہیں ان سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ یہ شخص دل میں قرآن کے کلام الہی ہونے کا قائل ہوچکا تھا۔ لیکن اپنی قوم میں محض اپنی وجاہت و ریاست برقرار رکھنے کے لیے ایمان لانے پر تیار نہ تھا۔ جب کفار کی اس کانفرنس میں پہلے اس نے خود ان تمام الزامات کو رد کردیا جو قریش کے سردار رسول اللہ ﷺ پر لگا رہے تھے تو اسے مجبور کیا گیا کہ وہ خود کوئی ایسا الزام تراشے جسے عرب کے لوگوں میں پھیلا کر حضور ﷺ کو بد نام کیا جاسکتا ہو۔ اس موقع پر جس طرح وہ اپنے ضمیر سے لڑا ہے اور جس شدید ذہنی کشمکش میں کافی دیر مبتلا رہ کر آخر کار اس نے ایک الزام گھڑا ہے اس کی پوری تصویر یہاں کھینچ دی گئی ہے۔