تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 75. Al-Qiyaama · Ayah 20
Tafseerكَلَّا بَلْ تُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَۙ﴿20﴾
- كَلَّاہرگز نہیں
- بَلْبلکہ
- تُحِبُّوْنَتم محبت رکھتے ہو
- الْعَاجِلَةَجلدی کو (دنیا)
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہر گز نہیں،14 اصل بات یہ ہے کہ تم لوگ جلدی حاصل ہونے والی چیز (یعنی دنیا)سے محبت رکھتے ہو
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقِیٰمَة 14
یہاں سے سلسلہ کلام پھر اسی مضمون کے ساتھ جڑ جاتا ہے جو بیچ کے جملہ معترضہ سے پہلے چلا آ رہا تھا۔ ہرگز نہیں کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے انکار آخرت کی اصل وجہ یہ نہیں ہے کہ تم خالق کائنات کو قیامت برپا کرنے اور موت کے بعد دوبارہ زندہ کردینے سے عاجز سمجھتے ہو، بلکہ اصل وجہ یہ ہے۔