تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 75. Al-Qiyaama · Ayah 29
Tafseerوَ الْتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ﴿29﴾
- وَالْتَفَّتِاور لپٹ جائے
- السَّاقُایک پنڈلی
- بِالسَّاقِدوسری پنڈلی سے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور پنڈلی سے پنڈلی جُڑ جائے گی، 20
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقِیٰمَة 20
مفسرین میں سے بعض نے لفظ ساق (پنڈلی) کو عام لغوی معنی میں لیا ہے اور اس کے لحاظ سے مراد یہ ہے کہ مرنے کے وقت جب ٹانگیں سوکھ کر ایک دوسرے سے جڑ جائیں گی۔ اور بعض عربی محاورے کے مطابق اسے شدت اور سختی اور مصیبت کے معنی میں لیا ہے، یعنی اس وقت دو مصیبتیں ایک ساتھ جمع ہوجائیں گی۔ ایک دنیا اور اس کی ہر چیز سے جدا ہوجانے کی مصیبت اور دوسری عالم آخرت میں ایک مجرم کی حیثیت سے گرفتار ہو کر جانے کی مصیبت، جس سے ہر کافر و منافق اور ہر فاسق و فاجر کو سابقہ پیش آئے گا۔