تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 75. Al-Qiyaama · Ayah 4
Tafseerبَلٰى قٰدِرِیْنَ عَلٰۤى اَنْ نُّسَوِّیَ بَنَانَهٗ﴿4﴾
- بَلٰىکیوں نہیں
- قٰدِرِيْنَہم قادر ہیں
- عَلٰٓيپر
- اَنْکہ
- نُّسَوِّيَہم درست کریں
- بَنَانَهٗاس کے پورے پورے
Translation · Tafheem-ul-Quran
کیوں نہیں؟ ہم تو اس کی انگلیوں کی پور پور تک ٹھیک بنادینے پر قادر ہیں۔ 4
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقِیٰمَة 4
یعنی بڑی بڑی ہڈیوں کو جمع کر کے تمہارا ڈھانچہ پھر سے کھڑا کردینا تو درکنار، ہم تو اس بات پر بھی قادر ہیں کہ تمارے نازک ترین اجزائے جسم حتیٰ کہ تمہاری انگلیوں کی پوروں تک کو پھر ویسا ہی بنادیں جیسی وہ پہلے تھیں۔