Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 75. Al-Qiyaama · Ayah 6

Tafseer
  1. یَسْئَلُ اَیَّانَ یَوْمُ الْقِیٰمَةِؕ﴿6﴾

    1. يَسْئَلُاور پوچھتا ہے
    2. اَيَّانَکب
    3. يَوْمُ الْقِيٰمَةِروز قیامت
Translation · Tafheem-ul-Quran
پوچھتا ہے”آخر کب آنا ہے وہ قیامت کا دن؟“ 6
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقِیٰمَة 6 یہ سوال استفسار کے طور پر نہیں بلکہ انکار اور استہزاء کے طور پر تھا۔ یعنی یہ پوچھنا نہیں چاہتے تھے کہ قیامت کس روز آئے گی، بلکہ مذاق کے طور پر کہتے تھے کہ حضرت ! جس دن کی آپ خبر دے رہے ہیں آخر وہ آتے آتے رہ کہاں گیا ہے ؟