Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 75. Al-Qiyaama · Ayah 9

Tafseer
  1. وَ جُمِعَ الشَّمْسُ وَ الْقَمَرُۙ﴿9﴾

    1. وَجُمِعَاور جمع کردئیے جائیں گے
    2. الشَّمْسُسورج
    3. وَالْقَمَرُاور چاند
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور چاند سُورج ملا کر ایک کر دیے جائیں گے 8
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْقِیٰمَة 8 یہ قیامت کے پہلے مرحلے میں نظام عالم کے درہم برہم ہوجانے کی کیفیت کا ایک مختصر بیان ہے۔ چاند کے بےنور ہوجانے اور سورج کے مل کر ایک ہوجانے کا مفہوم یہ بھی ہوسکتا ہے کہ صرف چاند کی روشنی ختم نہ ہوگی جو سورج سے ماخوذ ہے بلکہ خود سورج بھی تاریک ہوجائے گا اور بےنور ہوجانے میں دونوں یکساں ہوجائیں گے۔ دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ زمین یکایک الٹی چل پڑے گی اور اس دن چاند اور سورج دونوں بیک وقت مغرب سے طلوع ہوں گے۔ اور ایک تیسرا مطلب یہ بھی لیا جاسکتا ہے کہ چاند یک لخت زمین کی گرفت سے چھوٹ کر نکل جائے گا اور سورج میں جا پڑے گا۔ ممکن ہے اس کا کوئی اور مفہوم بھی ہو جس کو آج ہم نہیں سمجھ سکتے۔