تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 11
Tafseerوَ اِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتْؕ﴿11﴾
- وَاِذَااور جب
- الرُّسُلُرسول (جمع)
- اُقِّتَتْوقت پر جمع کئے جائیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور رسُولوں کی حاضری کا وقت آپہنچے گا 6 (اس روز وہ چیز واقع ہوجائے گی)
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُرْسَلٰت 6
قرآن کریم میں متعدد مقامات پر یہ بات بیان کی گئی ہے کہ میدان حشر میں جب نوع انسانی کا مقدمہ پیش ہوگا تو ہر قوم کے رسول کو شہادت کے لیے پیش کیا جائے گا تاکہ وہ اس امر کی گواہی دے کہ اس نے اللہ کا پیغام ان لوگوں تک پہنچا دیا تھا۔ یہ گمراہوں اور مجرموں کے خلاف اللہ کی سب سے پہلی اور سب سے بڑی حجت ہوگی جس سے یہ ثابت کیا جائے گا کہ وہ اپنی غلط روش کے خود ذمہ دار ہیں ورنہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کو خبردار کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئی تھی۔ مثال کے طور پر حسب ذیل مقامات ملاحظہ ہوں تفہیم القرآن، جلد دوم، الاعراف، آیات 172، 173۔ حواشی 134، 135۔ جلد چہارم، الزمر، آیت 69، حاشیہ 80۔ جلد ششم، الملک، آیت 8، حاشیہ 14۔