تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 77. Al-Mursalaat · Ayah 19
Tafseerوَیْلٌ یَّوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِیْنَ﴿19﴾
- وَيْلٌخرابی ہے
- يَّوْمَئِذٍاس دن
- لِّلْمُكَذِّبِيْنَجھٹلانے والوں کیلئے
Translation · Tafheem-ul-Quran
تباہی ہے اُس دن جھُٹلانے والوں کے لیے۔ 11
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُرْسَلٰت 10
یہاں یہ فقرہ اس معنی میں ارشاد ہوا ہے کہ دنیا میں ان کا جو انجام ہوا ہے یا آئندہ ہوگا وہ ان کی اصل سزا نہیں ہے، بلکہ اصلی تباہی تو ان پر فیصلے کے دن نازل ہوگی۔ یہاں کی پکڑ تو صرف یہ حیثیت رکھتی ہے کہ جب کوئی شخص مسلسل جرائم کرتا چلا جائے اور کسی طرح اپنی بگڑی ہوئی روش سے باز نہ آئے تو آخر کار اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔ عدالت، جہاں اس کے مقدمے کا فیصلہ ہونا ہے اور اسے اس کے تمام کرتوتوں کی سزا دی جانی ہے، اس دنیا میں قائم نہیں ہوگی بلکہ آخرت میں ہوگی، اور وہی اس کی تباہی کا اصل دن ہوگا۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد دوم، الاعراف، حواشی 5۔ 6۔ ہود، حاشیہ 105)۔