Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 78. An-Naba · Ayah 12

Tafseer
  1. وَّ بَنَیْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعًا شِدَادًاۙ﴿12﴾

    1. وَّبَنَيْنَااور بنائے ہم نے
    2. فَوْقَكُمْتمہارے اوپر
    3. سَبْعًاسات
    4. شِدَادًامضبوط/ سخت
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور تمہارے اوپر سات مضبُوط آسمان قائم کیے، 9
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّبَا 9 مضبوط کا لفظ اس معنی میں استعمال کیا گیا ہے کہ ان کی سرحدیں اتنی مستحکم ہیں کہ ان میں ذرہ برابر تغیر و تبدل نہیں ہونے پاتا اور ان سرحدوں کو پار کر کے عالم بالا کے بیشمار ستاروں اور سیاروں میں سے کوئی نہ ایک دوسرے سے ٹکراتا ہے نہ تمہاری زمین پر آ گرتا ہے۔ (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد اول، البقرہ، حاشیہ 34۔ جلد دوم، الرعد، حاشیہ 2۔ الحجر، حواشی 8، 12۔ جلد سوم، المؤمنون، حاشیہ 15۔ جلد چہارم، لقمان، حاشیہ 13۔ یٰسین، حاشیہ 37۔ الصافات، حواشی 5۔ 6۔ المومن، حاشیہ 90۔ جلد پنجم، ق حواشی 7۔ 8)۔