تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 78. An-Naba · Ayah 18
Tafseerیَّوْمَ یُنْفَخُ فِی الصُّوْرِ فَتَاْتُوْنَ اَفْوَاجًاۙ﴿18﴾
- يَّوْمَجس دن
- يُنْفَخُپھونک مار دی جائے گی
- فِي الصُّوْرِصور میں
- فَتَاْتُوْنَتو تم آؤ گے
- اَفْوَاجًافوج در فوج
Translation · Tafheem-ul-Quran
جس روز صور میں پھُونک ما ر دی جائے گی، تم فوج در فوج نکل آوٴ گے۔ 12
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّبَا 12
اس سے مراد وہ آخری نفخ صور ہے جس کا آوازہ بلند ہوتے ہی تمام مرے ہوئے انسان یکایک جی اٹھیں گے، اور تم سے مراد صرف وہی لوگ نہیں ہیں جو اس وقت مخاطب تھے، بلکہ وہ انسان ہیں جو آغاز آفرینش سے قیامت تک پیدا ہوئے ہوں (تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد دوم، ابراہیم، حاشیہ 57۔ جلد سوم، الحج، حاشیہ 1۔ جلد چہارم، یٰسین، حواشی 64۔ 74۔ الزمر، حاشیہ 79)۔