Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 78. An-Naba · Ayah 28

Tafseer
  1. وَّ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا كِذَّابًاؕ﴿28﴾

    1. وَّكَذَّبُوْااور انہوں نے جھٹلایا
    2. بِاٰيٰتِنَاہماری آیات کو
    3. كِذَّابًاجھٹلانا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور ہماری آیات کو انہوں نے بالکل جھُٹلا دیا تھا، 17
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّبَا 17 یہ ہے وہ سبب جس کی بنا پر وہ جہنم کے اس خوفناک عذاب کے مستحق ہوں گے۔ ایک یہ کہ دنیا میں وہ یہ سمجھتے ہوئے زندگی بسر کرتے رہے کہ کبھی وہ وقت نہیں آنا ہے جب انہیں خدا کے سامنے حاضر ہو کر اپنے اعمال کا حساب دینا ہو۔ دوسرے یہ کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے انبیاء کے ذریعہ سے ان کی ہدایت کے لیے جو آیات بھیجی تھیں انہیں ماننے سے انہوں نے قطعی انکار کردیا اور ان کو جھوٹ قرار دیا۔