تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 78. An-Naba · Ayah 35
Tafseerلَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ﴿35﴾
- لَا يَسْمَعُوْنَنہ وہ سنیں گے
- فِيْهَااس میں
- لَغْوًاکوئی لغو بات
- وَّلَا كِذّٰبًااور نہ کوئی جھوٹی بات
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہاں کوئی لغو اور جھُوٹی بات وہ نہ سُنیں گے۔ 21
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النَّبَا 21
قرآن مجید میں متعدد مقامات پر اس بات کو جنت کی بڑی نعمتوں میں شمار کیا گیا ہے کہ آدمی کے کان وہاں بیہودہ اور جھوٹی اور گندی باتیں سننے سے محفوظ رہیں گے۔ وہاں کوئی یا وہ گوئی اور فضول گپ بازی نہ ہوگی، کوئی کسی سے نہ جھوٹ بولے گا نہ کسی کو جھٹلائے گا، دنیا میں گالم گلوچ، بہتان، افترا، تہمت اور الزام تراشیوں کا جو طوفان برپا ہے اس کا کوئی نام و نشان نہ ہوگا (مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، جلد سوم، مریم حاشیہ 38۔ جلد پنجم، الواقعہ، حواشی 13۔ 14)۔