تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 12
Tafseerقَالُوْا تِلْكَ اِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌۘ﴿12﴾
- قَالُوْا تِلْكَانہوں نے کہا یہ
- اِذًاتب
- كَرَّةٌ خَاسِرَةٌواپسی ہے گھاٹے کی/ خسارے کی
Translation · Tafheem-ul-Quran
کہنے لگے”یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کی ہوگی!“ 4
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النّٰزِعٰت 4
یعنی جب ان کو جواب دیا گیا کہ ہاں ایسا ہی ہوگا تو وہ مذاق کے طور پر آپس میں ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ یارو، اگر واقعی ہمیں پلٹ کر دوبارہ زندگی کی حالت میں واپس آنا پڑا تب تو ہم مارے گئے، اس کے بعد تو پھر ہماری خیر نہیں ہے۔