تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 14
Tafseerفَاِذَا هُمْ بِالسَّاهِرَةِؕ﴿14﴾
- فَاِذَا هُمْتو اچانک وہ
- بِالسَّاهِرَةِمیدان میں ہوں گے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور یکایک یہ کُھلے میدان میں موجود ہوں گے۔ 5
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النّٰزِعٰت 5
یعنی یہ لوگ اسے ایک امر محال سمجھ کر اس کو ہنسی اڑا رہے ہیں، حالانکہ اللہ کے لیے یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے جس کو انجام دینے کے لیے کچھ بڑی لمبی چوڑی تیاریوں کی ضرورت ہو۔ اس کے لیے صرف ایک ڈانٹ یا جھڑکی کافی ہے جس کے ساتھ ہی تمہاری خاک یا راکھ، خواہ کہیں پڑی ہو، ہر طرف سے سمٹ کر ایک جگہ جمع ہوجائے گی اور تم یکایک اپنے آپ کو زمین کی پیٹھ پر زندہ موجود پاؤ گے۔ اس واپسی کو گھاٹے کی واپسی سمجھ کر چاہے تم اس سے کتنا ہی فرار کرنے کی کوشش کرو، یہ تو ہو کر رہنی ہے، تمہارے انکار یا فرار یا تمسخر سے یہ رک نہیں سکتی،