تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 29
Tafseerوَ اَغْطَشَ لَیْلَهَا وَ اَخْرَجَ ضُحٰىهَا۪﴿29﴾
- وَاَغْطَشَ لَيْلَهَااور ڈھانک دیا اس کی رات کو
- وَاَخْرَجَ ضُحٰىهَااور نکالا اس کی دھوپ کو/ اس کے دن کو/ اگلا پہر
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اُس کی رات ڈھانکی اور اُس کا دن نکالا۔ 15
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النّٰزِعٰت 15
رات اور دن کو آسمان کی طرف منسوب کیا گیا ہے، کیونکہ آسمان کا سورج غروب ہونے سے ہی رات آتی ہے اور اسی کے طلوع ہونے سے دن نکلتا ہے۔ رات کے لیے ڈھانکنے کا لفظ اس معنی میں استعمال کیا گیا ہے سورج غروب ہونے کے بعد رات کی تاریکی اس طرح زمین پر چھا جاتی ہے جیسے اوپر سے اس پر پردہ ڈال کر ڈھانک دیا گیا ہو۔