تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 79. An-Naazi'aat · Ayah 35
Tafseerیَوْمَ یَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُ مَا سَعٰىۙ﴿35﴾
- يَوْمَاس دن
- يَتَذَكَّرُ الْاِنْسَانُیاد کرے گا انسان
- مَا سَعٰىجو اس نے کوشش کی
Translation · Tafheem-ul-Quran
جس روز انسان اپنا سب کیا دھرا یاد کرے گا، 20
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النّٰزِعٰت 20
یعنی جب انسان دیکھ لے گا کہ وہی محاسبہ کا دن آ گیا ہے جس کی اسے دنیا میں خبر دی جا رہی تھی، تو قبل اس کے اس کا نامہ اعمال اس کے ہاتھ میں دیا جائے۔ اسے ایک ایک کر کے اپنی وہ سب حرکتیں یاد آنے لگیں گی جو وہ دنیا میں کر کے آیا ہے۔ بعض لوگوں کو یہ تجربہ خود اس دنیا میں بھی ہوتا ہے کہ اگر یکایک کسی وقت وہ کسی ایسے خطرے سے دوچار ہوجاتے ہیں جس میں موت ان کو بالکل قریب کھڑی نظر آنے لگتی ہے تو اپنی پوری زندگی کی فلم ان کے چشم تصور کے سامنے یک لخت پھرجاتی ہے۔