Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 8. Al-Anfaal · Ayah 12

Tafseer
  1. اِذْ یُوْحِیْ رَبُّكَ اِلَى الْمَلٰٓئِكَةِ اَنِّیْ مَعَكُمْ فَثَبِّتُوا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا١ؕ سَاُلْقِیْ فِیْ قُلُوْبِ الَّذِیْنَ كَفَرُوا الرُّعْبَ فَاضْرِبُوْا فَوْقَ الْاَعْنَاقِ وَ اضْرِبُوْا مِنْهُمْ كُلَّ بَنَانٍؕ﴿12﴾

    1. اِذْجب
    2. يُوْحِيْوحی بھیجی
    3. رَبُّكَتیرا رب
    4. اِلَىطرف (کو)
    5. الْمَلٰٓئِكَةِفرشتے
    6. اَنِّىْکہ میں
    7. مَعَكُمْتمہارے ساتھ
    8. فَثَبِّتُواتم ثابت رکھو
    9. الَّذِيْنَجو لوگ
    10. اٰمَنُوْاایمان لائے
    11. سَاُلْقِيْعنقریب میں ڈالدوں گا
    12. فِيْمیں
    13. قُلُوْبِدل (جمع)
    14. الَّذِيْنَجن لوگوں نے
    15. كَفَرُواکفر کیا (کافر)
    16. الرُّعْبَرعب
    17. فَاضْرِبُوْاسو تم ضرب لگاؤ
    18. فَوْقَاوپر
    19. الْاَعْنَاقِگردنیں
    20. وَاضْرِبُوْااور ضرب لگاؤ
    21. مِنْهُمْان سے (ان کی)
    22. كُلَّہر
    23. بَنَانٍپور
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور وہ وقت جبکہ تمہارا ربّ فرشتوں کو اشارہ کر رہا تھا کہ ”میں تمہارے ساتھ ہوں، تم اہلِ ایمان کو ثابت قدم رکھو، میں ابھی ان کافروں کے دلوں میں رُعب ڈالے دیتا ہوں، پس تم ان کی گردنوں پر ضرب اور جوڑ جوڑ پر چوٹ لگاوٴ۔“10
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَنْفَال 10 جو اصولی باتیں ہم کو قرآن کے ذریعہ سے معلوم ہیں ان کی بنا پر ہم یہ سمجھتے ہیں کہ فرشتوں سے قتال میں یہ کام نہیں لیا گیا ہوگا یہ وہ خود حرب و ضرب کا کام کریں، بلکہ شاید اس کی صورت یہ ہوگی کہ کفار پر جو ضرب مسلمان لگائیں وہ فرشتوں کی مدد سے ٹھیک بیٹھے اور کاری لگے۔ واللہ اعلم بالصواب۔