Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 80. Abasa · Ayah 37

Tafseer
  1. لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ یَوْمَئِذٍ شَاْنٌ یُّغْنِیْهِؕ﴿37﴾

    1. لِكُلِّ امْرِۍواسطے ہر شخص کے
    2. مِّنْهُمْان میں سے
    3. يَوْمَئِذٍاس دن
    4. شَاْنٌایک (خاص) حالت ہوگی
    5. يُّغْنِيْهِجو بےپرواہ کردے گی اس کو
Translation · Tafheem-ul-Quran
ان میں سے ہر شخص پر اس دن ایسا وقت آپڑے گا کہ اسے اپنے سوا کسی کا ہوش نہ ہوگا۔ 23
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة عَبَس 23 احادیث میں مختلف طریقوں اور سندوں سے یہ روایت آئی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا " قیامت کے روز سب لوگ ننگے بچے اٹھیں گے "۔ آپ کی ازواج مطہرات میں سے کسی نے (بروایت بعض حضرت عائشہ نے، اور برویت بعض حضرت سودہ نے اور بروایت بعض ایک خاتون نے) گھبرا کر پوچھا، یا رسول اللہ کیا ہمارے ستر اس روز سب کے سامنے کھلے ہوں گے ؟ حضور نے یہی آیت تلاوت فرما کر بتایا کہ اس روز کسی کو کسی کی طرف دیکھنے کا ہوش نہ ہوگا (نسائی، ترمذی، ابن ابی حاتم، ابن جریر، طبرانی، ابن مردویہ، بہیقی، حاکم)۔