تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 81. At-Takwir · Ayah 13
Tafseerوَ اِذَا الْجَنَّةُ اُزْلِفَتْ۪ۙ﴿13﴾
- وَاِذَا الْجَنَّةُاور جب جنت
- اُزْلِفَتْقریب لائی جائے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جب جنّت قریب لے آئی جائے گی، 11
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة التَّكْوِیْر 11
یعنی میدان حشر میں جب لوگوں کے مقدمات کی سماعت ہو رہی ہوگی اس وقت جہنم کی دھکتی ہوئی آگ بھی سب کو نظر آ رہی ہوگی اور جنت بھی اپنی ساری نعمتوں کے ساتھ سب کے سامنے موجود ہوگی تاکہ بد بھی جان لیں کہ وہ کس چیز سے محروم ہو کر کہاں جانے والے ہیں، اور نیک بھی جان لیں کہ وہ کس چیز سے بچ کر کن نعمتوں سے سرفراز ہونے والے ہیں۔