Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 82. Al-Infitaar · Ayah 19

Tafseer
  1. یَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَیْئًا١ؕ وَ الْاَمْرُ یَوْمَئِذٍ لِّلّٰهِ۠ع﴿19﴾

    1. يَوْمَجس دن
    2. لَا تَمْلِكُمالک نہ ہوگا
    3. نَفْسٌکوئی شخص
    4. لِّنَفْسٍکسی شخص کے لئے
    5. شَيْئًا ۭکچھ
    6. وَالْاَمْرُاور حکم
    7. يَوْمَئِذٍاس دن
    8. لِّلّٰهِاللہ کے لئے
Translation · Tafheem-ul-Quran
یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، 8 فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاِنْفِطَار 8 یعنی کسی کی وہاں یہ طاقت نہ ہوگی کہ وہ کسی شخص کو اس کے اعمال کے نتائج بھگتنے سے بچا سکے۔ کوئی وہاں ایسا با اثر یا زور آور یا اللہ کا چہیتا نہ ہوگا کہ عدالت خداوندی میں اڑ کر بیٹھ جائے اور یہ کہہ سکے کہ فلاں شخص میرا عزیز یا متوسل ہے، اسے تو بخشنا ہی ہوگا، خواہ یہ دنیا میں کیسے ہی برے افعال کر کے آیا ہو۔