Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 83. Al-Mutaffifin · Ayah 7

Tafseer
  1. كَلَّاۤ اِنَّ كِتٰبَ الْفُجَّارِ لَفِیْ سِجِّیْنٍؕ﴿7﴾

    1. كَلَّآہرگز نہیں
    2. اِنَّبیشک
    3. كِتٰبَاعمال نامہ
    4. الْفُجَّارِبدکاروں کا
    5. لَفِيْ سِجِّيْنٍالبتہ سجین میں
Translation · Tafheem-ul-Quran
ہر گز نہیں، 4 یقیناً بدکاروں کا نامہٴ اعمال قیدخانے کے دفتر میں ہے۔ 5
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْمُطَفِّفِيْن 4 یعنی ان لوگوں کا یہ گمان غلط ہے کہ دنیا میں ان جرائم کا ارتکاب کرنے کے بعد یہ یونہی چھوٹ جائیں گے اور کبھی ان کو اپنے خدا کے سامنے جواب دہی کے لیے حاضر نہ ہونا پڑے گا۔ سورة الْمُطَفِّفِيْن 5 اصل میں لفظ سجین استعمال ہوا ہے جو سجن (جیل یا قید خانے) سے ماخوذ ہے اور آگے اس کی جو تشریح کی گئی ہے اس سے معلوم ہوجاتا ہے کہ اس سے مراد رجسٹر ہے جس میں سزا کے مستحق لوگوں کے اعمال نامے درج کیے جا رہے ہیں۔