Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 13

Tafseer
  1. اِنَّهٗ كَانَ فِیْۤ اَهْلِهٖ مَسْرُوْرًاؕ﴿13﴾

    1. اِنَّهٗ كَانَبیشک وہ تھا
    2. فِيْٓ اَهْلِهٖاپنے لوگوں میں
    3. مَسْرُوْرًاخوش وخرم
Translation · Tafheem-ul-Quran
وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا۔ 9
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاِنْشِقَاق 9 یعنی اس کا حال خدا کے صالح بندوں سے مختلف تھا جن کے متعلق سورة طور (آیت 26) میں فرمایا گیا ہے کہ اپنے گھر والوں میں خدا سے ڈرتے ہوئے زندگی بسر کرتے تھے یعنی ہر وقت انہیں یہ خوف لاحق رہتا تھا کہ کہیں بال بچوں کی محبت میں گرفتار ہو کر ہم ان کی دنیا بنانے کے لیے اپنی عاقبت برباد نہ کرلیں۔ اس کے برعکس اس شخص کا حال یہ تھا کہ اپنے گھر میں وہ چین کی بنسری بجا رہا تھا اور خوب بال بچوں کو عیش کرا رہا تھا، خواہ وہ کتنی ہی حرام خوریاں کر کے اور کتنے ہی لوگوں کے حق مار کر یہ سامان عیش فراہم کرے، اور اس لطف و لذت کے لیے خدا کی باندھی ہوئی حدوں کو کتنا ہی پامال کرتا رہے۔