تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 84. Al-Inshiqaaq · Ayah 21
Tafseerوَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَؕ۩۩﴿21﴾
- وَاِذَا قُرِئَاور جب پڑھاجاتا ہے
- عَلَيْهِمُان پر
- الْقُرْاٰنُقرآن
- لَا يَسْجُدُوْنَوہ سجدہ نہیں کرتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور جب قرآن اِن کے سامنے پڑ ھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے؟ 12
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاِنْشِقَاق 12
یعنی ان کے دل میں خدا کا خوف پیدا نہیں ہوتا اور یہ اس کے آگے نہیں جھکتے۔ اس مقام پر سجدہ کرنا رسول اللہ ﷺ کے عمل سے ثابت ہے۔ امام مالک، مسلم اور نسائی نے حضرت ابوہریرہ ؓ کے بارے میں یہ روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے نماز میں یہ سورة پڑھ کر اس مقام پر سجدہ کیا اور کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے یہاں سجدہ کیا ہے۔ بخاری، ابوداؤد اور نسائی نے ابو رافع کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ حضرت ابوہریرہ نے عشاء کی نماز میں یہ سورة پڑھی ہے اور حضور نے اس مقام پر سجدہ کیا ہے، اس لیے میں مرتے دم تک یہ سجدہ کرتا رہوں گا۔ مسلم، ابو داؤد، ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ وغیرہ نے ایک اور روایت نقل کی ہے جس میں حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ ﷺ کے پیچھے اس سورة میں اور اقراء باسم ربک الذی خلق میں سجدہ کیا ہے۔