Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 87. Al-A'laa · Ayah 13

Tafseer
  1. ثُمَّ لَا یَمُوْتُ فِیْهَا وَ لَا یَحْیٰىؕ﴿13﴾

    1. ثُمَّپھر
    2. لَا يَمُوْتُنہ مرے گا
    3. فِيْهَااس میں
    4. وَلَا يَحْيٰياور نہ جئے گا
Translation · Tafheem-ul-Quran
  پھر نہ اس میں مرے گا اور نہ جیے گا۔ 12
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَعْلٰی 12 یعنی نہ اسے موت ہی آئے گی کہ عذاب سے چھوٹ جائے، اور نہ جینے کی طرح جیے گا کہ زندگی کا کوئی لطف اسے حاصل ہو۔ یہ سزا ان لوگوں کے لیے ہے جو سرے سے اللہ اور اس کے رسول کی نصیحت کو قبول ہی نہ کریں اور مرتے دم تک کفر و شرک یا دہریت پر قائم رہیں۔ رہے وہ لوگ جو دل میں ایمان رکھتے ہوں مگر اپنے برے اعمال کی بنا پر جہنم میں ڈالے جائیں تو ان کے متعلق احادیث میں آیا ہے کہ جب وہ اپنی سزا بھگت لیں گے تو اللہ تعالیٰ انہیں موت دے دے گا، پھر ان کے حق میں شفاعت قبول کی جائے گی اور ان کی جلی ہوئی لاشیں جنت کی نہروں پر لا کر ڈالی جائیں گی اور اہل جنت سے کہا جائے گا کہ ان پر پانی ڈالو اور اس پانی سے وہ اس طرح جی اٹھیں گے جیسے نباتات پانی پڑنے سے اگ آتی ہیں۔ یہ مضمون رسول اللہ ﷺ سے مسلم میں حضرت ابو سعید خدری اور بزار میں حضرت ابوہریرہ کے حوالہ سے منقول ہوا ہے۔