Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 87. Al-A'laa · Ayah 15

Tafseer
  1. وَ ذَكَرَ اسْمَ رَبِّهٖ فَصَلّٰىؕ﴿15﴾

    1. وَذَكَرَاور یاد کیا
    2. اسْمَنام
    3. رَبِّهٖاپنا رب
    4. فَصَلّٰىپھر نماز پڑھی
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اپنے ربّ کا نام یاد کیا 14 پھر نماز پڑھی۔ 15
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَعْلٰی 14 یاد سے مراد دل میں بھی اللہ کو یاد کرنا ہے اور زبان سے بھی اس کا ذکر کرنا ہے۔ دونوں چیزیں ذکر الہی کی تعریف میں آتی ہیں۔ سورة الْاَعْلٰی 15 یعنی صرف یاد کر کے رہ نہیں گیا بلکہ نماز کی پابندی اختیار کر کے اس نے ثابت کردیا کہ جس خدا کو وہ اپنا خدا مان رہا ہے اس کی اطاعت کے لیے وہ عملاً تیار ہے اور اس کو ہمیشہ یاد کرتے رہنے کا اہتمام کر رہا ہے، اس آیت میں علی الترتیب دو باتوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ پہلے اللہ کو یاد کرنا، پھر نماز پڑھنا، اسی کے مطابق یہ طریقہ مقرر کیا گیا ہے کہ اللہ اکبر کہہ کر نماز کی ابتدا کی جائے۔ یہ من جملہ ان شواہد کے ہے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ نماز کا جو طریقہ رسول اللہ ﷺ نے بتایا ہے اس کے تمام اجزاء قرآنی اشارات پر مبنی ہیں۔ مگر اللہ کے رسول کے سوا ان ارشادات کو جمع کر کے کوئی شخص بھی نماز کی یہ ہیئت ترتیب نہیں دے سکتا تھا۔