Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 87. Al-A'laa · Ayah 2

Tafseer
  1. الَّذِیْ خَلَقَ فَسَوّٰى۪ۙ﴿2﴾

    1. الَّذِيْجس نے
    2. خَلَقَپیدا کیا
    3. فَسَوّٰىپھر ٹھیک کیا
Translation · Tafheem-ul-Quran
جس نے پیدا کیا اور تناسُب قائم کیا، 2
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَعْلٰی 2 یعنی زمین سے آسمانوں تک کائنات کی ہر چیز کو پیدا کیا، اور جو چیز بھی پیدا کی اسے بالکل راست اور درست بنایا، اس کا توازن اور تناسب ٹھیک ٹھیک قائم کیا، اس کو ایسی صورت پر پیدا کیا کہ اس جیسی چیز کے لیے اس سے بہتر صورت کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ یہی بات ہے جو سورة سجدہ میں یوں فرمائی گئی ہے کہ الذی احسن کل شیء خلقہ (آیت 7)۔ " جس نے ہر چیز جو بنائی خوب بنائی "۔ اس طرح دنیا کی تمام اشیاء کا موزوں اور متناسب پیدا ہونا خود اس امر کی صریح علامت ہے کہ کوئی صانع حکیم ان سب کا خالق ہے۔ کسی اتفاقی حادثے سے، یا بہت سے خالقوں کے عمل سے کائنات کے ان بیشمار اجزاء کی تخلیق میں یہ سلیقہ، اور مجموعی طور پر ان سب اجزاء کے اجتماع سے کائنات میں یہ حسن و جمال پیدا نہ ہوسکتا تھا۔