تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 88. Al-Ghaashiya · Ayah 2
Tafseerوُجُوْهٌ یَّوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌۙ﴿2﴾
- وُجُوْهٌکتنے منہ
- يَّوْمَئِذٍاس دن
- خَاشِعَةٌذلیل و عاجز
Translation · Tafheem-ul-Quran
کچھ چہرے 2 اُس روز خوف زدہ ہوں گے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْغَاشِیَة 2
چہروں کا لفظ یہاں اشخاص کے معنی میں استعمال ہوا ہے۔ چونکہ انسان کے جسم کی نمایاں ترین چیز اس کا چہرہ ہے جس سے اس کی شخصیت پہچانی جاتی ہے، اور انسان پر اچھی یا بری کیفیات بھی گزرتی ہیں ان کا اظہار اس کے چہرے سے ہی ہوتا ہے، اس لیے " کچھ لوگ " کہنے کے بجائے " کچھ چہرے " کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں۔