Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 89. Al-Fajr · Ayah 8

Tafseer
  1. الَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُهَا فِی الْبِلَادِ۪ۙ﴿8﴾

    1. الَّتِيْوہ جو
    2. لَمْ يُخْلَقْنہیں پیدا کیا گیا
    3. مِثْلُهَااس جیسا
    4. فِي الْبِلَادِشہروں میں
Translation · Tafheem-ul-Quran
جن کے مانند کوئی قوم دنیا کے ملکوں میں پیدا نہیں کی گئی تھی؟ 4
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْفَجْر 4 یعنی وہ اپنے زمانے کی ایک بےنظیر قوم تھے، اپنی قوت اور شان و شوکت کے اعتبار سے کوئی قوم اس وقت دنیا میں ان کی ٹکر کی نہ تھی۔ قرآن میں دوسرے مقامات پر ان کے متعلق فرمایا گیا ہے وَزَادَكُمْ فِي الْخَلْقِ بَسْطَةً ، " تم کو جسمانی ساخت میں خوب تنو مند کیا " (الاعراف، آیت 69)۔ فَأَمَّا عَادٌ فَاسْتَكْبَرُوا فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ وَقَالُوا مَنْ أَشَدُّ مِنَّا قُوَّةً ، " رہے عاد تو انہوں نے زمین میں کسی حق کے بغیر اپنی بڑائی کا گھمنڈ کیا اور کہنے لگے کون ہے ہم سے زیادہ زورآور ؟ " (حم السجدہ، آیت 15)۔ وَإِذَا بَطَشْتُمْ بَطَشْتُمْ جَبَّارِينَ ، " اور تم نے جب کسی پر ہاتھ ڈالا جبار بن کر ڈالا " (الشعراء، آیت 130)۔