Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 9. At-Tawba · Ayah 2

  1. فَسِیْحُوْا فِی الْاَرْضِ اَرْبَعَةَ اَشْهُرٍ وَّ اعْلَمُوْۤا اَنَّكُمْ غَیْرُ مُعْجِزِی اللّٰهِ١ۙ وَ اَنَّ اللّٰهَ مُخْزِی الْكٰفِرِیْنَ﴿2﴾

    1. فَسِيْحُوْاپس چل پھر لو
    2. فِي الْاَرْضِزمین میں
    3. اَرْبَعَةَچار
    4. اَشْهُرٍمہینے
    5. وَّاعْلَمُوْٓااور جان لو
    6. اَنَّكُمْکہ تم
    7. غَيْرُنہیں
    8. مُعْجِزِي اللّٰهِاللہ کو عاجز کرنے والے
    9. وَاَنَّاور یہ کہ
    10. اللّٰهَاللہ
    11. مُخْزِيرسوا کرنے والا
    12. الْكٰفِرِيْنَکافر (جمع)
Translation · Tafheem-ul-Quran
پس تم لوگ ملک میں چار مہینے اور چل پھر لو3 اور جان رکھو کہ تم اللہ کو عاجز کرنے والے نہیں ہو، اور یہ کہ اللہ منکرینِ حق کو رُسوا کرنے والا ہے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة التَّوْبَة 3 یہ اعلان 10 ذی الحجہ سن 9 ھجری کو ہوا تھا۔ اس وقت 10 ربیع الثانی سن 10 ھجری تک چار مہینہ کی مہلت ان لوگوں کو دی گئی کہ اس دوران میں اپنی پوزیشن پر اچھی طرح غور کرلیں۔ لڑنا ہو تو لڑائی کے لیے تیار ہوجائیں، ملک چھوڑنا ہو تو اپنی جائے پناہ تلاش کرلیں، اسلام قبول کرنا ہو تو سوچ سمجھ کر قبول کرلیں۔