تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 91. Ash-Shams · Ayah 1
Tafseerوَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَا۪ۙ﴿1﴾
- وَالشَّمْسِسورج کی قسم
- وَضُحٰىهَااور اس کی روشنی
Translation · Tafheem-ul-Quran
سُورج اور اُس کی دُھوپ 1 کی قسم
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الشَّمْس 1
اصل میں لفظ ضحی استعمال کیا گیا ہے جو سورج کی روشنی اور اس کی حرارت، دونوں پر دلالت کرتا ہے۔ اگرچہ عربی زبان میں اس کے معروف معنی چاشت کے وقت کے ہیں جبکہ سورج طلوع ہونے کے بعد خاصا بلند ہوجاتا ہے۔ لیکن جب سورج چڑھتا ہے تو صرف روشنی ہی نہیں دیتا بلکہ گرمی بھی دیتا ہے، اس لیے ضحی کا لفظ جب سورج کی طرف منسوب ہو تو اس کا پورا مفہوم اس کی روشنی، یا اس کی بدولت نکلنے والے دن کے بجائے اس کی دھوپ ہی سے زیادہ صحیح طور پر ادا ہوتا ہے۔