تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 92. Al-Lail · Ayah 11
Tafseerوَ مَا یُغْنِیْ عَنْهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ﴿11﴾
- وَمَا يُغْنِيْاور نہ فائدہ دے گا
- عَنْهُ مَالُهٗٓاس کو اس کا مال
- اِذَاجب
- تَرَدّٰىوہ نیچے گرے گا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟ 6
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الَّیْل 6
دوسرے الفاظ میں مطلب یہ ہے کہ ایک روز اسے بہرحال مرنا ہے اور وہ سب کچھ دنیا ہی میں چھوڑ جانا ہے جسے اس نے یہاں اپنے عیش کے لیے فراہم کیا تھا۔ اگر اپنی آخرت کے لیے کچھ کما کر وہ ساتھ نہ لے گیا تو یہ مال اس کے کس کام آئے گا ؟ قبر میں تو وہ کوئی کوٹھی، کوئی موٹر، کوئی جائداد اور کوئی جمع پونجی لے کر نہیں جائے گا۔