Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 93. Ad-Dhuhaa · Ayah 8

Tafseer
  1. وَ وَجَدَكَ عَآئِلًا فَاَغْنٰىؕ﴿8﴾

    1. وَاور
    2. وَجَدَكَآپ کو پایا
    3. عَآئِلًامفلس
    4. فَاَغْنٰىتو غنی کردیا
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا۔ 8
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الضُّحٰی 8 نبی ﷺ کے لیے آپ کے والد ماجد نے میراث میں صرف ایک اونٹنی اور ایک لونڈی چھوڑی تھی۔ اس طرح آپ کی زندگی کی ابتداء افلاس کی حالت میں ہوئی تھی۔ پھر ایک وقت آیا کہ قریش کی سب سے زیادہ مالدار خاتون، حضرت خدیجہ نے پہلے تجارت میں آپ کو اپنے ساتھ شریک کیا، اس کے بعد انہوں نے آپ سے شادی کرلی اور ان کے تمام تجارتی کاروبار کو آپ نے سنبھال لیا۔ اس طرح آپ نہ صرف یہ کہ مال دار ہوگئے، بلکہ آپ کی مالداری اس نوعیت کی نہ تھی کہ محض بیوی کے مال پر آپ کا انحصار ہو۔ ان کی تجارت کو فروغ دینے میں آپ کی اپنی محنت و قابلیت کا بڑا حصہ تھا۔