Tafseer-al-Kitaab - Al-Faatiha : 3
الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِۙ
الرَّحْمٰنِ : جو بہت مہربان الرَّحِيم : رحم کرنے والا
رحمن (اور) رحیم ہے
[9] رحمن مبالغہ کا صیغہ ہے اور رحیم صفت کا۔ رحمن اللہ کی رحمت کے جوش و خروش کو ظاہر کرتا ہے اور رحیم اس کے دوام و تسلسل کو، اللہ کی رحمت میں صرف جوش ہی نہیں ہے بلکہ پائداری اور استقلال بھی ہے۔ اس نے یہ نہیں کیا ہے کہ اپنی رحمانیت کے جوش میں دنیا تو پیدا کردی اور پھر پیدا کرکے اس کی خبرگیری اور نگہداشت سے غافل ہوگیا ہو بلکہ اس کو پیدا کر کے وہ اپنی پوری شان رحیمیت کے ساتھ اس کی پرورش اور نگہداشت بھی فرما رہا ہے۔ پھر اس کی رحمتیں اس چند روزہ زندگی تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ جو لوگ اس کے بتائے ہوئے رستے پر چلتے رہیں گے ان پر اس کی رحمت ایک ایسی لازوال اور ابدی زندگی میں بھی ہوگی جو کبھی ختم ہونے والی نہیں۔
Top