تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 1. Al-Faatiha · Ayah 7
صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِمْ١ۙ۬ۦ غَیْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَیْهِمْ وَ لَا الضَّآلِّیْنَ۠ع﴿7﴾
- صِرَاطَراستہ
- الَّذِينَان لوگوں کا
- أَنْعَمْتَتونے انعام کیا
- عَلَيْهِمْان پر
- غَيْرِنہ
- الْمَغْضُوبِغضب کیا گیا
- عَلَيْهِمْان پر
- وَلَااور نہ
- الضَّالِّينَجو گمراہ ہوئے
Translation · Tafseer-al-Kitaab
ان لوگوں کی راہ جن پر تو نے انعام فرمایا۔ نہ ان کی جن پر (تیرا) غضب (نازل) ہوا اور نہ گمراہوں کی۔
Tafseer-al-Kitaab
[14] انعام سے مراد دینی انعام ہے۔ انعام پانے والے چار گروہ ہیں، انبیاء، شہداء، صدیقین اور صالحین جیسا کہ سورة النساء کی آیت 69 سے واضح ہے۔ (دیکھئے صفحہ نمبر 291)
[15] غضب کے مستحق وہ لوگ ہیں جو تحقیق کے باوجود راہ ہدایت کو چھوڑ دیں اور گمراہ وہ ہیں جو صراط مستقیم کی تلاش نہ کرنا چاہیں۔