تفسیر الکتاب

Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 101

  1. وَ لَمَّا جَآءَهُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُصَدِّقٌ لِّمَا مَعَهُمْ نَبَذَ فَرِیْقٌ مِّنَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ١ۙۗ كِتٰبَ اللّٰهِ وَرَآءَ ظُهُوْرِهِمْ كَاَنَّهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ٘﴿101﴾

    1. وَلَمَّااور جب
    2. جَآءَهُمْآیا، اُن
    3. رَسُوْلٌایک رسول
    4. مِنْسے
    5. عِنْدِ اللہِاللہ کی طرف
    6. مُصَدِّقٌتصدیق کرنے والا
    7. لِمَااسکی جو
    8. مَعَهُمْان کے پاس
    9. نَبَذَپھینک دیا
    10. فَرِیْقٌایک فریق
    11. مِنَسے
    12. الَّذِیْنَجنہیں
    13. أُوْتُوا الْكِتَابَکتاب دی گئی
    14. كِتَابَ اللہِاللہ کی کتاب
    15. وَرَآءَ ظُهُوْرِهِمْاپنی پیٹھ پیچھے
    16. کَاَنَّهُمْگویا کہ وہ
    17. لَا يَعْلَمُوْنَجانتے ہی نہیں
Translation · Tafseer-al-Kitaab
اور جب ان کے پاس اللہ کا رسول آیا اس کتاب (تورات) کی تصدیق کرتا ہوا جو ان کے پاس ہے تو (ان) اہل کتاب میں سے ایک گروہ نے اللہ کی کتاب کو ایسا پیٹھ پیچھے پھینکا گویا کہ وہ جانتے ہی نہیں۔
Tafseer-al-Kitaab

[68] اللہ کی کتاب سے مراد تورات ہے۔ یہودی قرآن اور صاحب قرآن کی مخالفت کی دھن میں اپنی کتاب تورات تک سے بےپروا ہوگئے تھے جس میں نبی آخرالزماں ﷺ کی بابت پیش گوئیاں، ان کی علامتیں اور ان پر ایمان لانے کی تاکید درج تھی۔