تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 106
مَا نَنْسَخْ مِنْ اٰیَةٍ اَوْ نُنْسِهَا نَاْتِ بِخَیْرٍ مِّنْهَاۤ اَوْ مِثْلِهَا١ؕ اَلَمْ تَعْلَمْ اَنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ﴿106﴾
- مَا نَنْسَخْجو ہم منسوخ کرتے ہیں
- مِنْ آيَةٍکوئی آیت
- اَوْ نُنْسِهَایا اسے بھلا دیتے ہیں
- نَأْتِلے آتے ہیں
- بِخَيْرٍبہتر
- مِنْهَااس سے
- اَوْ مِثْلِهَایا اس جیسا
- اَلَمْکیا نہیں
- تَعْلَمْجانتے تم
- اَنَّ اللہکہ اللہ
- عَلٰىپر
- كُلِّ شَیْءٍہر شے
- قَدِیْرٌقادر
Translation · Tafseer-al-Kitaab
(اے پیغمبر، ) ہم جس آیت کو منسوخ کردیتے ہیں یا بھلا دیتے ہیں تو اس سے بہتر یا ویسی ہی دوسری لے آتے ہیں کیا تم کو معلوم نہیں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے ؟
Tafseer-al-Kitaab
[73] یہودیوں کا اعتراض یہ تھا کہ اگر پچھلی کتابیں بھی اللہ نے نازل فرمائیں اور قرآن بھی اسی کا نازل کردہ ہے تو ان کتابوں کے بعض احکام کی جگہ قرآن میں دوسرے احکام کیوں دیئے گئے ہیں ؟ یہاں اسی اعتراض کا جواب دیا گیا ہے۔