Tafseer-al-Kitaab - An-Nisaa : 59
قُوْلُوْۤا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْنَا وَ مَاۤ اُنْزِلَ اِلٰۤى اِبْرٰهٖمَ وَ اِسْمٰعِیْلَ وَ اِسْحٰقَ وَ یَعْقُوْبَ وَ الْاَسْبَاطِ وَ مَاۤ اُوْتِیَ مُوْسٰى وَ عِیْسٰى وَ مَاۤ اُوْتِیَ النَّبِیُّوْنَ مِنْ رَّبِّهِمْ١ۚ لَا نُفَرِّقُ بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْ١ۖ٘ وَ نَحْنُ لَهٗ مُسْلِمُوْنَ
قُوْلُوْا : کہہ دو اٰمَنَّا : ہم ایمان لائے بِاللّٰہِ : اللہ پر وَمَا : اور جو اُنْزِلَ : نازل کیا گیا اِلَيْنَا : ہماری طرف وَمَا : اور جو اُنْزِلَ : نازل کیا گیا اِلٰى : طرف اِبْرَاهِيمَ : ابراہیم وَاِسْمَاعِيلَ : اور اسماعیل وَاِسْحَاقَ : اور اسحاق وَيَعْقُوْبَ : اور یعقوب وَالْاَسْبَاطِ : اور اولاد یعقوب وَمَا : اور جو أُوْتِيَ : دیا گیا مُوْسٰى : موسیٰ وَعِيسٰى : و عیسیٰ وَمَا : اور جو أُوْتِيَ : دیا گیا النَّبِيُّوْنَ : نبیوں کو مِنْ : سے رَبِّهِمْ : ان کے رب لَا نُفَرِّقُ : ہم فرق نہیں کرتے بَيْنَ اَحَدٍ : کسی ایک کے درمیان مِنْهُمْ : ان میں سے وَنَحْنُ لَهٗ : اور ہم اسی کے مُسْلِمُوْنَ : فرمانبردار
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اطاعت کرو اللہ کی اور اطاعت کرو رسول کی اور اپنے اولوالامر کی اور اگر تم کسی معاملے میں آپس میں جھگڑ پڑو تو اسے اللہ اور اس کے رسول کی طرف پھیر دو اگر تم (واقعی) اللہ اور روز آخرت پر ایمان رکھتے ہو۔ اسی میں ہی (تمہارے حق میں) بہتری ہے اور انجام کار کے اعتبار سے بھی (یہی طریقہ) بہت اچھا ہے۔
[48] اولوالامر سے مراد اسلامی معاشرے کے ارباب حل و عقد اور سربراہ کار کے ہیں۔ معاشرے کے حالات کے لحاظ سے اس کے مصداق ارباب علم و بصیرت بھی ہوسکتے ہیں اور ارباب اقتدار و سیاست بھی۔ جو لوگ بھی اس پوزیشن میں ہوں کہ عوام کی سربراہی کرسکیں وہ اس لفظ کے مصداق ہیں اگر خلیفہ موجود ہو تو وہ اور اس کے حکام اولوالامر ہیں اگر وہ موجود نہ ہو تو جماعت کے اندر جو معاملہ فہم اور صاحب بصیرت ہوں تو وہ اس سے مراد ہوں گے۔ [49] یعنی تم میں اور اولوالامر میں کسی معاملے میں اختلاف ہوجائے تو کتاب اللہ کی طرف رجوع کیا جائے کہ اس معاملے میں کیا حکم ہے۔ اگر اس میں نہ ملے تو نبی ﷺ کی سنت یعنی احادیث کی طرف رجوع کیا جائے اگر وہاں بھی نہ ملے تو پھر اس معاملے کے حل کرنے کا راستہ اجتہاد ہے۔ اجتہاد کے آداب و شرائط جو نبی ﷺ کی تعلیم اور صحابہ ؓ کے تعامل سے معلوم ہوتے ہیں وہ اصول فقہ کی کتابوں میں موجود ہیں اور ایسے فطری اور عقلی ہیں کہ کسی معقول آدمی کیلئے ان سے انکار کی گنجائش نہیں۔
Top