تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 153
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ مَعَ الصّٰبِرِیْنَ﴿153﴾
- يٰٓاَيُّهَااے
- الَّذِيْنَجو کہ
- اٰمَنُواایمان لائے
- اسْتَعِيْنُوْاتم مدد مانگو
- بِالصَّبْرِصبر سے
- وَالصَّلٰوةِاور نماز
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- مَعَساتھ
- الصّٰبِرِيْنصبر کرنے والے
Translation · Tafseer-al-Kitaab
اے لوگو جو ایمان لائے ہو، صبر اور نماز سے مدد لو۔ بیشک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
Tafseer-al-Kitaab
[101] منصب امامت پر مامور کرنے کے بعد اب امت مسلمہ کو ضروری ہدایات دی جا رہی ہیں۔ اس سلسلہ میں سب سے اہم بات جس کی طرف توجہ دلائی جا رہی ہے یہ ہے کہ منصب امامت پھولوں کی سیج نہیں ہے بلکہ یہ تو ایک عظیم الشان اور پرخطر خدمت بنی نوع انسان ہے جس کے نتیجہ میں طرح طرح کی مشکلات و مصائب کی آزمائشوں سے گزرنا ہوگا۔