تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 195
وَ اَنْفِقُوْا فِیْ سَبِیْلِ اللّٰهِ وَ لَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْكُمْ اِلَى التَّهْلُكَةِ١ۛۖۚ وَ اَحْسِنُوْا١ۛۚ اِنَّ اللّٰهَ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ﴿195﴾
- وَاَنْفِقُوْااور تم خرچ کرو
- فِيْمیں
- سَبِيْلِراستہ
- اللّٰهِاللہ
- وَلَااور نہ
- تُلْقُوْاڈالو
- بِاَيْدِيْكُمْاپنے ہاتھ
- اِلَىطرف (میں)
- التَّهْلُكَةِہلاکت
- وَاَحْسِنُوْااور نیکی کرو
- اِنَّبیشک
- اللّٰهَاللہ
- يُحِبُّدوست رکھتا ہے
- الْمُحْسِنِيْنَنیکی کرنے والوں کو
Translation · Tafseer-al-Kitaab
اور اللہ کی راہ میں خرچ کرو اور اپنے ہاتھوں اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو اور نیکی کرو، بیشک اللہ نیکی کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔
Tafseer-al-Kitaab
[130] یعنی اگر تم اپنا مال جہاد میں خرچ نہ کرو گے تو یہ تمہارے لئے موجب ہلاکت ہوگا۔ تم کفار سے مغلوب اور ذلیل ہو کر رہو گے۔