تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 2
ذٰلِكَ الْكِتٰبُ لَا رَیْبَ١ۛۖۚ فِیْهِ١ۛۚ هُدًى لِّلْمُتَّقِیْنَۙ﴿2﴾
- ذٰلِكَوہ / یہ
- الْكِتٰبُکتاب ہے
- لَانہیں
- رَيْبَکوئی شک
- فِيْهِاس میں
- ھُدًىہدایت ہے
- لِّلْمُتَّقِيْنَواسطے ان کے جو متقی ہیں
Translation · Tafseer-al-Kitaab
یہ وہ کتاب ہے جس (کے کلام الٰہی ہونے) میں کچھ بھی شک نہیں۔ ہدایت ہے متقی انسانوں کے لئے
Tafseer-al-Kitaab
[2] متقی وہ آدمی ہے جو اپنے فکر و عمل میں بےپرواہ نہیں ہوتا، ہر بات کو درستگی کے ساتھ سمجھنے اور کرنے کی کھٹک رکھتا ہے اور برائی اور نقصان سے بچنا چاہتا ہے۔