تفسیر الکتاب
Tafseer-al-Kitaab · 2. Al-Baqara · Ayah 200
فَاِذَا قَضَیْتُمْ مَّنَاسِكَكُمْ فَاذْكُرُوا اللّٰهَ كَذِكْرِكُمْ اٰبَآءَكُمْ اَوْ اَشَدَّ ذِكْرًا١ؕ فَمِنَ النَّاسِ مَنْ یَّقُوْلُ رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا وَ مَا لَهٗ فِی الْاٰخِرَةِ مِنْ خَلَاقٍ﴿200﴾
- فَاِذَاپھر جب
- قَضَيْتُمْتم ادا کرچکو
- مَّنَاسِكَكُمْحج کے مراسم
- فَاذْكُرُواتو یاد کرو
- اللّٰهَاللہ
- كَذِكْرِكُمْجیسی تمہاری یاد
- اٰبَآءَكُمْاپنے باپ دادا
- اَوْیا
- اَشَدَّزیادہ
- ذِكْرًایاد
- فَمِنَ النَّاسِپس۔ سے۔ آدمی
- مَنْجو
- يَّقُوْلُکہتا ہے
- رَبَّنَآاے ہمارے رب
- اٰتِنَاہمیں دے
- فِيمیں
- اَلدُّنْیَادنیا
- وَمَااور نہیں
- لَهٗاس کے لیے
- فِيمیں
- الْاٰخِرَةِآخرت
- مِنْ خَلَاقٍکچھ حصہ
Translation · Tafseer-al-Kitaab
پھر جب تم اپنے حج کے ارکان پورے کر چکو تو جس طرح تم اپنے باپ دادوں کے ذکر میں لگ جاتے تھے اس طرح اب اللہ کا ذکر کرو بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔ (مگر اللہ کو یاد کرنے والے لوگوں میں بہت فرق ہے) ان میں سے کوئی تو ایسا ہے جو کہتا ہے کہ اے ہمارے رب، (جو کچھ) ہمیں (دینا ہے) دنیا ہی میں دیدے۔ ایسے شخص کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں۔